2024 میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کتنا قرض لے چکا ہے؟
29اکتوبر 2024 میں 50کروڑ ڈالر کا قرض ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) منظور ہوا ہے یہ قرض ماحولیاتی تبدیلیوں اور ان کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے دیا گیا تھا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ رقم پاکستان کو موصول ہو چکی ہے۔
دسمبر 2024 میں 33 کروڑ ڈالر کا قرض ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) سے منظور ہوا ہے یہ رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کی جائے گی خاص طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
دسمبر 2024 میں 20 کروڑ ڈالر کا قرض ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) سے منظور ہوا ہے یہ قرض بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہےجس سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)، اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) مستفید ہوں گی۔