ملک کو منشیات، اسمگلنگ، غیرقانونی زخیر اندوزی اور بجلی چوری سے پاک کرنے کی حکومتی اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں۔
حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز جاری ہے،رواں سال آپریشنز کے دوران ملک بھر سے 125736 میٹرک ٹن کھاد، 19471 میٹرک ٹن چینی ضبط کی گئی۔
اسی دوران 7132 میٹرک ٹن گندم، 272822 سگریٹ کے اسٹاکس، 23384 کپڑے کے تھان اور 15.11 لیٹر پیٹرول بھی ضبط کیا گیا۔
سال 2024 میں انسداد بجلی چوری مہم کی کارروائی کے دوران 77.226 بلین روپے وصول کیے جا چکے ہیں،مہم کے دوران 61165 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا
ملک بھر سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے حکومتی ادوراں نے 2024 میں 246.6 میٹرک ٹن منشیات بھی ضبط کیں۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوری اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔