پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں دوران ٹریڈنگ 3800 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کےپہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ بارہ، تیرہ، چودہ اور پندرہ ہزار پوائنٹس کی چار حدیں بحال ہوگئیں۔ہنڈریڈ انڈیکس 3811 پوائنٹس بڑھکر 115162 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
سابق ڈائریکٹر پی ایس ایکس ظفر موتی کا کہنا ہے کہ اب ہماری اسٹاک مارکیٹ میں فارنرز کی انٹری ہوگی،نئے سال اور کرسمس کی چھٹیوں کے بعد غیر ملکی فنڈز کی بائنگ آئے گی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ گیارہ ہزار تین سو اکیوان پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔