جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کا مدارس ایکٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔
جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کی جانب سے مدارس ایکٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر قوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ مدارس ایکٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں، اللہ کریم نے سرخرو کیا اور ہماری جدوجہد رنگ لے آئی۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں اور دینی اداروں کے تحفظ کیلئے علماء کا اتحاد اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جے یوآئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی اور مدارس کی خود مختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ صدرمملکت آصف زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ پر دستخط کردیئے ہیں کے بعد بل قانون بن گیا ہے۔