نئے سال کے پہلے روز عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت ایک ہزار اضافے کے بعد 273600 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھکر 234568 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 2624 ڈالرکا ہوگیا۔