کیوی فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے سائن اپ کرلیا، ڈرافٹنگ میں منتخب ہونے کے بعد وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد کی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروالیا، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے اسپیڈ اسٹار ایڈم ملنے نے بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور خود کو ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کرلیا۔
ایڈم ملنے نے مجموعی طور پر 185 ٹی 20 میچز میں 212 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے، ملنے نے 2 مرتبہ 5 جبکہ 5 مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
اس سے قبل مارٹن گپٹل، ٹم ساؤتھی اور ڈیرل مچل سمیت کئی کیوی کھلاڑی پی ایس ایل 10 کیلئے خود کو سائن اپ کروا چکے ہیں۔