ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان کے ضلع بندر لینگے میں ایک خودکش حملے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر مجتبیٰ شاہدی جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی شام بندر لینگے میں ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے خودکش دھماکا کیا گیا، جس میں بندر لینگے کی انٹیلی جنس کے سربراہ مجتبیٰ شاہدی جاں بحق اور ان کا نائب زخمی ہوگیا، جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
رپورٹ کے مطابق تاحال کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بندر لینگے کے گورنر نے واقعے کو ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔