نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے لئے سائن اپ کرلیا۔
پیر کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل ایکس ہینڈل سے اعلان کیا گیا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل نے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے باضابطہ طور پر سائن اپ کر لیا ہے۔
گپٹل اس سے قبل پی ایس ایل میں کراچی کنگز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
سابق کیوی کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز میں مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جن میں 139.51 کے سٹرائیک ریٹ اور 30.52 کی ایوریج سے 519 سکور کر رکھے ہیں جبکہ ان کا بہترین سکور 117 رہا۔
گپٹل نے 18 میچز میں 1 سنچری اور 3 ففٹیاں کر رکھی ہیں جبکہ 2024 کے ایڈیشن کے فائنل میں انہوں نے 32 گیندوں پر ففٹی سکور کر کے اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹرافی جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔