سجاول میں غیرملکی سیاح سائیکلسٹ جوڑے کو لوٹ لیا گیا،سیاح جوڑا آٹھ ماہ سے مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچا ہے۔
سجاول میں بائی باس کےمقام پر پولینڈ کے سیاح جوڑے یعقوب اورمریم سے نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔
پولینڈ کا جوڑا گزشتہ آٹھ ماہ سےورلڈ ٹورکے دوران سائیکل پرسفرکرتےہوئےمختلف ممالک گھومنے کے بعد سندھ کےتاریخی مقامات کی سیرکرنے کے لئےسجاول پہنچا تھا تو ان کو لوٹ لیا گیا۔