میلبرن ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنالیے، کینگروز کو مہمان ٹیم پر 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 228 رنز بنالئے، مارنس لیبوشین 70 اور پیٹ کمنز 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ناتھن لیون 41 اور اسکاٹ بولینڈ 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں جسپریت بومرا نے 4 اور محمد سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے اسٹیو اسمتھ نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ بھارت پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا تھا، نتیش کمار ریڈی نے سنچری اسکور کی تھی۔