آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کرکٹر ایوارڈز 2024 کیلئے بھارت کے ارشدیپ سنگھ کو نامزد کیا گیا،جبکہ زمبابوے کے آل راونڈر سکندر رضا بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے،پاکستان کے بابراعظم کو بھی آئی سی سی مینزٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائِر کے لیےنامزدکیا گیا،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی ایوارڈ کے نامزد ہو گئے۔
آئی سی سی کے مطابق زمبابوے کرکٹر سکندر رضا نے 24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کی، بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ نے 18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کی،پاکستانی بلے باز بابراعظم نے 24 میچز میں 738 رنز اسکور کیے،آسڑیلوی ٹریوس ہیڈ نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان
آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا،سری لنکا کی چماری اتھاپتھو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ائیر کے لیے نامزد کیا گیا،جبکہ نیوزی لینڈ کی میلی کر ،ساوتھ افریقہ کی لاورا وولارٹ اور آئر لینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ بھی نامزد کی گئی۔