مسلم لیگ کے قائد نوازشریف ہفتے کی دوپہردبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد پرواز سہہ پہر ڈھائی بجے کے قریب لاہور روانہ ہوجائے گی۔ سہہ پہر 3 بجے لاہور پہنچنے پر نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں۔
کراچی سے قافلہ:
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے کراچی سے بھی قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہوگیا ۔ سٹی اسٹیشن سے خصوصی ٹرین میں مرکزی قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں منزل کی جانب رواں دواں ہیں ۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے کارکن صبح سے ہی سٹی اسٹیشن پہنچ گئے تھے کینٹ اورلانڈھی اسٹیشن پر کارکنوں نے ٹرین میں جگہ نہ ملنے پر احتجاج کیا ۔نواز شریف استقبالیہ کمیٹی کے کنوینئر بشیرمیمن کی یقین دہانی پر کارکنوں نے احتجاج ختم کیا ۔خواتین بھی بڑی تعداد میں لاہور جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہیں ۔نواز شریف کے استقبال کے لیے ایک ٹرین کراچی جبکہ دوسری حیدرآباد سے کارکنوں کو لے کر لاہور روانہ ہوئی ۔
گلگت بلتستان سے قافلہ:
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے گلگت بلتستان سے روانہ ہونیوالا قافلہ لاہور پہنچ گیاقافلہ سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان کی قیادت میں لاہور پہنچالاہورپہنچنے پر لیگی کارکنان کی پرجوش نعرے بازی کی۔ ن لیگ گلگت کے کارکنان اور قائدین آج ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔گلگت کے کارکنان کل نوازشریف کےاستقبال کیلئے مینار پاکستان پہنچیں گے۔
کوئٹہ سے قافلہ:
نواز شریف کے استقبال کے لیےن لیگی کارکنان کیلئے بک کرائی گئی ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہےلاہور جانیوالی ٹرین میں 500 کارکنان موجود ہیںمتعدد صوبائی قائدین بھی ٹرین سے لاہور روانہ ہو گئے خصوصی ٹرین میں 500 سے 600 مسافروں کی گنجائش ہےخصوصی ٹرین میں 6 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔
مظفرآباد سے قافلہ:
میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے آزاد کشمیر بھر سے کارکنوں کے قافلے روانہ ہونا شروع ہوگئے۔مظفرآباد انتخابی حلقوں کی سطح پر ٹکٹ ہولڈرز کی قیادت میں کارکنان کے قافلوں کی روانگی ہوگی۔ وادی نیلم، وادی جہلم ،باغ راولاکوٹ حویلی سدھنوتی سمیت دیگر اضلاع سے قافلے کل لاہور پہنچیں گے مظفرآباد سے گاڑیوں پر مشتمل قافلے روانہ ہو گیاہے۔
حیدرآبادسے قافلہ:
میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے دو ٹرینوں میں سے ایک حیدرآباد سے روانہ ہو گئی ہے استقبال کے لئے اسپیشل ٹرین کی روانگی کا وقت دوپہر 3 بجےتھا حیدرآباد سے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں کے لئے استقبالیہ کیمپ قائم کیاگیا تھا۔ ٹرین میں حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص، مٹیاری و دیگر اضلاع سے آنیوالے کارکن سوار ہوں گے۔ ٹرین شہداد پور، پڈعیدن، روہڑی سے ہوتی ہوئی لاہور بادامی باغ پہنچے گی۔
میرپورخاص سے قافلہ:
میر پور خاص سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوگئےکارکنان کی قائد مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے بازی اور نوجوانوں کے ہمراہ خواتین اور بزرگ میں بھی قافلہ میں شامل ہیں۔
سکھر سے قافلہ :
سکھرسندھ سے نوازلیگ کے قافلے استقبالیہ کنوینر سندھ بشیر میمن کی سربراہی میں لاہور روانہ ہوگئے ہیںکراچی اور حیدرآباد سے نکالی گئیں خصوصی ٹرینین روانہ ہوچکی ہیںرات دس بجے روھڑی ریلوے اسٹیشن پر اسپیشل ٹرینین پہنچیں گی۔ روھڑی ریلوے اسٹیشن پر جلسہ عام ہوگاسکھر اور لاڑکانہ ریجن کے قافلے روھڑی سے قافلہ جوائن کریں گےجلسے سے رہنما خطاب کریں، پھر لاہور روانگی ہو گی۔
دادو سے قافلہ:
دادوسے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے دادو سے قافلہ روانہ ہوا ہے۔ ضلع صدر مقدس بھنڈ کی قیادت میں دادو سے قافلہ روانہ ہوا ہے۔ قافلے میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت شامل ہے کارکنان پرجوش، خوشی میں نعرے بازی بھی کی۔ قافلہ حیدرآباد کی طرف روانہ ہوا ہے حیدرآباد سے بذریعہ خصوصی ٹرین لاہور کی طرف روانہ ہونگے کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لئے پرجوش ہیں
جنڈ سے قافلہ :
جنڈ سےسابق وزیراعظم نوازشریف کےاستقبال کیلئے قافلےکل صبح 7 بجے روانہ ہوگا کارکن امیدوارپی پی 5 عاطف شاہ گیلانی کی رہائشگاہ پرجمع ہونگےسید عاطف شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ قافلےمیں ہزاروں افرادکوساتھ لیکرجائیں گے دوسرا قافلہ سابق ایم این اے ملک اعتبار خان کی قیادت میں کھنڈا سے روانہ ہوگا۔
ڈی آئی خان سے قافلہ:
ڈی آئی خان سے21 اکتوبر کے جلسے اور نواز شریف کی امد کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ شہر کو پارٹی پرچم اور پینا فلیکسوں سے سجا دیا گیا ہے۔گاڑیوں پر بھی پینا فلیکسز اور پرنٹنگ کر لی گئی ۔خیبر پختون خواہ کے جنوبی اضلاع کے قافلے بھی ہلکہ انٹرچینج سے لاہور کی طرف روانہ ہوں گے۔ٹانک جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان بنون لکی مروت کرک کوہاٹ کے قافلوں کی قیادت ریحان ملک ایڈوکیٹ کریں گے۔
پنجاب سےکل 21 اکتوبر کو روانہ ہونے والے قافلے صبح نکلیں گے۔ گوجرانوالہ سے ن لیگ کے قافلے کل دوپہر 12 بجے روانہ ہونگےلیاقت پور سے قافلہ کل صبح 6بجے روانہ ہوگا صادق آباد سے نون لیگ کا قافلہ کل صبح چھ بجے روانہ ہوگا صبح اٹھ بجے سرگودھا سے قافلے روانہ ہوں گےکل دن بارہ بجے قافلے روانہ ہوں گے ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ کے قائد نوازشریف ہفتے کی دوپہر دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ دو گھنٹے قیام کے بعد تقریباً ڈھائی بجے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔ سول ایوی ایشن نے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ نواز شریف کی آمد پر لاہور شہر پر فضا سے پھول برسائے جائیں گےپھول برسانے کے لیے نجی کمپنی کے دو طیاروں کو اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔
نواز شریف کا خصوصی طیارہ ہفتہ 21 اکتوبر کو صبح ساڑھے نو بجے دبئی سے اڑان بھرے گا۔ دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرےگا۔ نواز شریف کی فلائیٹ میں 194 افراد سوار ہوں گےاسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد پرواز سہہ پہر ڈھائی بجے کے قریب لاہور روانہ ہوجائے گی۔ سہہ پہر 3 بجے لاہور پہنچنے پر نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ دوسیسنا طیارے ڈیڑھ گھنٹہ لاہورشہر پر پھول برسائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پھول نچھاور کرنے والے طیاروں کو بھی اجازت نامہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف جب سنہ 2019 میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے تو اس وقت وہ عدالت سے سزا یافتہ تھے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت کی طرف سے العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں بطور قیدی سات سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔