تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب سال کے پہلے کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ دوران کاروبار 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 976 کی سطح پرٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔