صدرمملکت آصف زرداری آج سیہون درگاہ قلندرکےمزارپرحاضری دیں گے۔
صدر مملکت کےاستقبال کے لیےشہر کے مین چوک وچوراہوں کوسجادیا گیا، درگاہ قلندرکےمزارکےچاروں اطراف دکانیں اورگیسٹ ہائوسز بند کردیےگئے،صدر پاکستان کی آمد کے لیے کرکیٹ گرائونڈ پر سخت سیکیورٹی میں ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے۔
صدر پاکستان مزار قلندر پر حاضری دے کر درگاھ پر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے،صدر پاکستان کی کوریج کے لیے میڈیا کو کوریج کرنے کی اجازت تاحال نہ مل سکی۔
درگاہ قلندرکی مزار کو عام زائرین کے لیے سیل کردیا گیا، جبکہ سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں، ۔شہر کے مختلف مرکزی چوراہوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے آویزان کرلیے گئے۔