لاہورکے علاقے سبزہ زار میں 15 سال کے لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نانی نے رشتہ داروں کو پھنسانے کیلئے نواسے کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ صدرنے محمد حسین کو سبزہ زار سے ہی بازیاب کروالیا۔
پولیس کے مطابق نانی نواسے کے اغوا میں رشتہ داروں کو پھنسانا چاہتی تھی، مغوی کے ساتھ مدعی مقدمہ فردوس بی بی بھی موجود تھی۔ پولیس نے نانی اور نواسے کو انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔