بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔
یاد رہے کہ روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا لیکن اور وہ بھارتی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی تاحال کر رہے ہیں۔
تاہم، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی کی ٹیسٹ سیریز کے دوران روہت شرما خاصی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں جس پر ان کے مداح کافی مایوس ہیں اور میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ ’ سیم کونسٹاس ‘، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ہیرو، جسکی تعریف کیے بغیر آسٹریلوی وزیر اعظم بھی نہ رہ سکے
روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران 4 اننگز میں 5.50 کی ایوریج سے صرف 22 رنز بنائے ہیں جبکہ اگر ان کے آخری 8 میچز دیکھے جائیں تو انہوں نے 14 اننگز میں 11.07 کی اوسط سے مجموعی طور پر 155 رنز بنائے ہیں۔
اس دوران روہت شرما نے محض ایک ففٹی سکور کی ہے۔
روہت شرما کی بدترین ٹیسٹ پرفارمنس کی وجہ ان کی ریٹائرمنٹ کی خبریں کافی زیر گردش ہیں لیکن ابھی تک بھارتی کپتان کی جانب سے ان خبروں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران ہی بھارت کے مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ روہت شرما ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں مستعفی ہو سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روہت شرما اگر کارکردگی نہ دکھا پائے تو پھر بطور کپتان عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔