کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً پانچ روپے فی یونٹ ریلیف متوقع ہے، نیپرا میں پندرہ جنوری کو سماعت ہو گی۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ یہ درخواست نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی پندرہ جنوری کو سماعت کرے گی۔
کراچی والوں کیلئے بجلی چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ منظوری ملنے پر کراچی کے صارفین کو سات ارب سترہ کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔