جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز 88 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آج دوبارہ شروع کرے گی تاہم سنچورین میں بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا۔
سنچورین ٹیسٹ میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 88 رنز بنائے تھے اور اسے جنوبی افریقہ کی لیڈ اتارنے کے مزید 2 رنز کی ضرورت تھی۔
جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا تھا اس سے قبل پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کا تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ صائم ایوب 27، شان مسعود 28 اور کامران غلام 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔