شمالی وزیرستان میں شہید ہونےوالےمیجر محمد اویس کو آبائی علاقے شکرگڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے شرکت کی، پاک فوج کے سینئر افسران ، جوانوں ، شہید کے لواحقین اوراہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی یہ لازوال قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ یہ مستقل امن کیلئےہمارےجذبےاور ایمان کو تقویت دیتی ہیں میجر محمد اویس نے گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان مادر وطن پر نثار کر دی ۔