جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناساز ہوگئی۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہےکہ مولانا کو چار روز پہلے پاؤں میں چوٹ آئی تھی،ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا،انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے 3 روز گھر میں آرام کیا، اب انہوں نے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔