فوجداری مقدمات میں وکیل کرنےکی حیثیت نہ رکھنے والوں کو سرکاری خرچ پر سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کےاحکامات کی تعمیل میں دورکنی ججز کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی اورجسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل کمیٹی سپریم کورٹ کےوکلاء کے پینل کی منظوری دے گی جوسرکاری خرچ پرنمائندگی کرےگا۔ کمیٹی نے پینل میں شامل ہونےوالےوکلاسےدرخواستیں طلب بھی کرلی ہیں۔
سپریم کورٹ میں وکالت کا لائسنس رکھنے والے تمام وکلا درخواست دینے کے اہل ہوں گے،سرکلر میں کہا گیا ہے درخواست کے ساتھ درخواست گزار کی تصویر، تفصیلی تعارف نامہ شامل کیا جائے۔
تفصیلات میں وکیل کے فوجداری مقدمات کی تفصیل اورتجربے کے دیگر حوالے شامل ہوں گے۔ درخواست گزارعدالت کے مرکزی دفتر یا کسی مخصوص رجسٹری برانچ میں دستیاب ہوں گے۔
درخواستیں رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام چار جنوری 2025 تک موصول کی جائیں گی،جس کے بعد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔