ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ ایوب چوہدری کوعہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ پولیس گروپ کے دو افسران کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ ایوب چوہدری کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس گروپ میں گریڈ اکیس کےافسر سہیل تاجک کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا اسی طرح گریڈ اکیس کے ہی سلمان چوہدری کو بھی ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داری مل گئی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن کے مطابق دونوں کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔