بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سالانہ سیکنڈ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان تعلیمی بورڈ کا کہنا ہےکہ رواں سال 6ہزار 199 اُمیدوار امتحان میں کامیاب، 13 ہزار812 طلبا فیل ہوگئے،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 30.91 رہا،20ہزار295 امیدواروں نےداخلہ بھجوایا جبکہ 20ہزار54 نے امتحانات میں حصہ لیا،امتحان میں 236اُمیدوار غیر حاضر رہے۔
اس کے علاوہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کےدوسرے سالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان کردیا۔
رواں سال اس امتحان میں کل 49 ہزار 465 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 31 ہزار 329 امیدوار فیل ہوئےجبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔