نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے پاکستان سُپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے باضابطہ طور پر سائن اپ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ڈرافٹنگ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنی رضا مندی بھی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔
جمعہ کو نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے بھی پی ایس ایل 10 کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو سائن اپ کرلیا ہے۔
کیوی آل راؤنڈ نے 67 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 7 نصف سنچریوں کے ساتھ 1296 رنز بنائے ہیں، جس میں 48 چھکے اور 91 چوکے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 212 ٹی 20 میچز میں ڈیرل مچل 31 کی اوسط سے 4605 رنز بنا چکے ہیں۔
ڈیرل مچل نے انٹرنیشنل میچز میں 8 جبکہ مجموعی ٹی 20 میچز میں 77 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔