گزشتہ روز سپریم کورٹ کی پارکنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت سے مار کھانے والا پولیس کانسٹیبل نکلا ج۔ پولیس کانسٹیبل ہمایوں نے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ بھی درج کرا دیا۔
رپورٹس کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں پولیس کانسٹیبل ہمایوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاایف آئی آر میں شیر افضل مروت کےخلاف جان سے مارنے اور حملہ کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب شیرافضل مروت نے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سے رجوع کیا۔عدالت نے 26 اکتوبر تک شیرافضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔عدالت نےعبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ چیئر مین تحریک انصاف کے فواجداری کیس لڑنے والے وکیل شیر افضل مروت کی کچھ روز قبل ن لیگ کے رہنما و سینیٹر افنان اللہ کے درمیان لائیو ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی اور دونوں نے لاتوں اور مکوں سے ایک دوسرےپرآزادانہ استعمال کیا تھا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔