پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انگلی پر چوٹ لگنے کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں بنگلور میں مدمقابل ہوئیں جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ مثبت ثابت نہ ہوسکا کیونکہ آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے قومی باؤلرز کی جم کر دھلائی کی اور سنچریاں سکور کیں۔
میچ کے دوران 32 ویں اوور میں اسامہ میر کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ پکڑتے ہوئے عبداللہ شفیق کی انگلی پر چوٹ لگی جس کے باعث وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے اننگ کے دوران دو کیچز ڈراپ ہوئے ۔