دنیا بھر کی طرح گوجرانوالہ کینٹ میں بھی کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔
کرائسٹ چرچ گوجرانوالہ کینٹ میں مسیحی برادری نے حضرت عیسٰی علیہ سلام کی یوم پیدائش کی خوشیاں منائیں،اسٹیشن کمانڈر گوجرانوالہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔جن کی آمد پر ان کا استقبال کیا گیا۔
مہمان خصوصی نے حضرت عیسٰی علیہ سلام کے یوم پیدائش کی خوشی میں مسیحی برادری کے ساتھ کیک بھی کاٹا،مہمان خصوصی نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مسیحی برادری نے اسٹیشن کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔
کرسمَس ڈے کے حوالے سے بریگیڈسپورٹس گرائونڈ میں مسیحی برادری کے فیسٹیول کا انعقادکیا گیا، جن میں فوڈ اسٹالز، مہندی اور چوڑیوں کے اسٹالز،کپڑے اور برتن کے اسٹالز، بچوں کےلیے مختلف قسم کیگیمز کا انعقاد بھی گیا،اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ کور کمانڈر گوجرانوالہ تھے۔
مسیحی برادری نے فیسٹیول کو خوب انجوائے کیا اورایک بہترین فیسٹیول کے انعقاد پر مسلح افواج کا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا،اس موقع پرکورکمانڈر گوجرانوالہ نے اسٹالز کا دورہ کیا۔اور مسیحی برادری کے لوگوں کیساتھ بات چیت بھی کی۔
کورکمانڈر گوجرانوالہ نے کرسمَس ڈے کے موقع پر تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہوئےکہا کہ یہ دن ہمیں محبت،ایثار اور انسانیت کے جذبات کا درس دیتا ہے۔اوربآورکراتا ہے کہ مذہب یا عقیدہ کچھ بھی ہوہم سب کو امن، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے ساتھ رہنا چاہیے۔یہی ہمارے قائد کا نظریہ بھی تھا اور اسی نظریہ کو افواج پاکستان عملی جامہ پہنا رہی ہے۔