پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملان نے بھی اپنی دستیابی ظاہر کردی۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے پاکستان سپر لیگ 10 کے ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹر کرالیا۔
انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے انگلینڈ کیلئے 62 ٹی 20 میچز میں ایک سنچری اور 16 نصف سنچریوں کی مدد سے 36.38 کی اوسط سے 1892 رنز بنائے ہیں جس میں 194 چوکے اور 62 چھکے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ تقریب 11 جنوری کو گوادر میں ہوگی۔
اس سے قبل انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے سائن اپ کیا تھا، جس نے ستاروں سے بھرپور لائن اپ میں اضافہ کیا، علاوہ ازیں پی ایس ایل انتظامیہ نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی ظاہر کرچکے ہیں۔