پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سنچورین میں کھیلا جارہا ہے،جہاں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کےپہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شان مسعود،صائم ایوب، بابر اعظم ،کامران غلام، محمد رضوان،سعود شکیل،سلمان علی آغا، عامر جمال ،نسیم شاہ ،خرم شہزاد اور محمد عباس بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اوپنر عبداللہ شفیق کو ڈراپ کردیا گیا،قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ یہاں کی کنڈیشن فاسٹ بولرز اور بیٹرزکیلئے سازگار ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں،فاسٹ بولر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی،پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹرافی کی رونمائی کی۔