اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شکاری تیمور ازگن کا منفرد ریکارڈ بنا لیا،مارخور کے شکار کی ٹرافی ہنٹنگ میں تیسرا شکار اپنے نام کر لیا،تیمور نے تین سو میٹر کی دوری سےمارخورکا شکارکیا ۔
تیمور ازگن نےسال 2024 میں تیسرےمارخورکا شکارکرکےاعزاز اپنے نام کیا،اس سے قبل تیمور ازگن نے گزشتہ سیزن میں بھی دومارخور شکار کیے تھے،رواں سیزن میں تیمور نے اپنا پہلا شکار ہنزہ کے وادی چپورسن میں کرلیا۔
تیمور ازگن نے 45 انچ سینگ کےحامل آئی بیکس کاشکارکیا،مارخورٹرافی ہنٹنگ معدوم ہوتےمارخود کے تحفظ کاہی اقدام ہے,اس شکارکا اجازت نامہ چھ ماہ کیلئےبھاری رقم کےعوض جاری کیا جاتا ہےیہ رقم اب کروڑوں روپے میں ہے۔
اس مشکل شکار کیلئے بوڑھے مار خور کا انتخاب کیا جاتا ہے اور لائسنس کی رقم کا بیس فیصد حکومتی خزانے اور اسی فیصد مارخود کی نسل کے تحفظ اور مقامی آبادی کی فلاح پر خرچ کیا جاتا ہے،اس لیے مقامی آبادی مارخود کی حفاظت یقینی بنا کر اس کا بے دریغ شکار روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔