آذربائیجان ایئر لائنز نے قازقستان میں کریش ہونے والے طیارے میں 38 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔
آذربائیجان ایئر لائنز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ طیارہ حادثہ میں 31 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ، طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوارتھے ، طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے چیچنیا جارہا تھا ۔
مقامی میڈیا کا کہناہے کہ طیارے قازقستان ایئر پورٹ پر چکر کاٹنے کے بعد کھل میدان میں گر کر تبا ہ ہوا۔