کامران مرتضٰی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے آرڈیننس کا مسودہ تیار ہوچکا ہے، مدارس رجسٹریشن کیلئےدونوں ایوانوں سےمنظورایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنماء و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مدارسِ رجسٹریشن کا معاملے پر سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کیلئےدونوں ایوانوں سےمنظورایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، نوٹیفکیشن جاری ہونے پر مدارس رجسٹریشن ایکٹ قانون بن جائے گا ۔
جے یو آئی کے رہنماء و سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ سوسائٹی ایکٹ کے تحت مدراس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس بھی جاری ہوگا،مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے آرڈیننس کا مسودہ تیار ہوچکا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا مزیدکہنا تھاکہ آرڈیننس کے بعد مدارس سوسائٹی ایکٹ یا محکمہ تعلیم سے زیر انتظام رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، پہلے مدارس رجسٹریشن سے متعلق ایکٹ پر نوٹیفکیشن ہوگا اس کے بعد آرڈینس جاری ہوگا۔