مشہور میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیچر صارفین کو ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن کے اندر دو الگ الگ فون نمبر چلانے کے قابل بنائے گا اور مؤثر طریقے سے ڈوئل واٹس ایپ اکاؤنٹس بنائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا کہ آنے والا نیا فیچر صارفین کو ایک ساتھ دو اکاؤنٹس کو باآسانی مینیج کرنے کے قابل بنائے گا۔
نئی تبدیلی کیساتھ صارفین کو اب ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے لاگ آؤٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،بلکہ وہ اپنے دوسرے اکاؤنٹس کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے سویچ کر سکے گا۔
اضافی واٹس ایپ اکاؤنٹ شامل کرنے کے لیے،صارفین اپنے واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر اپنا دوسرا واٹس ایپ نمبر شامل کریں۔