کراچی میں فرسٹ ویمن ایمپاور نیشنل والی بال چیمپین شپ منعقد کی گئی۔
پاکستان کےمختلف صوبوں سمیت والی بال کلبز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے شرکت کی،آرمی وومن والی بال ٹیم نے مکمل چیمپین شپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں کراچی ٹیم کے خلاف جگہ بنائی۔
23 دسمبر 2024 کو چیمپین شپ کا سنسنی خیز فائنل کھیلا گیا،پاکستان آرمی کی ویمن ٹیم نے کراچی کی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔