آذربائیجان کی وزارت دفاع کے اہم وفد کا اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آپریشنل اور تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع ڈائریکٹر جنرل اگیل گربانوف کی زیر قیادت وفد میں نائب وزیر دفاع کمانڈر آزربائیجان ایئر فورس بھی وفد میں شامل تھے۔
سربراہ پاکستان ایئر فورس ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات میں آذربائیجان کےوفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا جامع تربیتی نظام کے قیام کی تجویز بھی دی۔
ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہا آزربائیجان ایئرفورس کے فضائی اور زمینی عملے کی پاکستان میں تربیت جاری ہے، پچاس فیصد اہداف حاصل بھی کرلیے گیے جبکہ تربیتی پروگرام کی ایک ماہ میں تکمیل متوقع ہے ۔
مہمان وفد نے ایئرہیڈکوارٹرز میں قائم سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا جہاں اسے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں اور جاری مہم پر بریفنگ دی گئی ۔