الیکشن کمیشن نےاراکین پارلیمنٹ اوراہلخانہ کےمالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اراکین پارلیمنٹ 31دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اورزیرکفالت افرادکےگوشوارےجمع کرانےکےپابند ہیں،
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گوشوارے جمع نہ کرانےوالےاراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی، غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں بدعنوانی کی پاداش میں کارروائی ہوگی۔