ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے بیرسٹر گوہرکی عدم حاضری پر سماعت بنا کارروائی پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔
سیشن جج اعظم خان نے پی ٹی آئی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم ان کے وکیل لطیف کھوسہ موجود تھے۔
سیشن جج نے لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ شکایات کنندہ کہاں ہیں ؟ لطیف کھوسہ نےجواب دیا گوہر علی خان کچھ دیر میں آ رہے ہیں۔ تاہم جج نے مزید انتظار کئے بغیر سماعت ،موسم سرما کی عدالتی چھٹیوں کے بعد پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی ۔ درخواست میں وزیراعظم کے علاوہ داخلہ ، اطلاعات اور دفاع کے وفاقی وزرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔