محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور کوئی نجی یا سرکاری اسکول ونٹر کیمپ نہیں لگا سکے گا۔
محکمہ تعلیم کے افسران کو پابندی کا اطلاق کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
ونٹرکیمپ کے بجائے آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی جبکہ اسکولز میں بلا کر ونٹر کیمپ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔