وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی میں توسیع کردی۔
حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں اعجاز الحق اور خالد مگسی کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں ۔حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کا پہلا اجلاس ختم، اگلا دور 2 جنوری کو ہوگا
اس حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوگی اور ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
حکومتی اتحادی کمیٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا آج پہلا دور ہوا تھا اور آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا جس میں اپوزیشن چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔