ملک بھر میں کڑکڑاتی سردی کے ڈیرے ہیں اور شہری ٹھنڈ سے ٹھٹھر رہے ہیں۔ بالائی علاقوں میں برف کی سفید چادر ہے ہر منظر دلکش ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں آبشاریں اور ندیاں جم گئیں۔
گلگت میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت منفی 8 تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دس برس پہلے یہ منفی 3 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
سکردو کا اوسطاً درجہ حرارت منفی11 ڈگری تک جاپہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سخت سردی کا راج ہے۔ پونچھ میں بنجوسہ جھیل بھی جم گئی۔ بالائی وادی نیلم میں پارہ منفی 19 سے نیچے آگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے، اسلام آباد اورگردونواح میں بوندا باندی کی توقع ہے۔
مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد،مطلع ابرآلود،ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،لاہور،قصور،اوکاڑہ،فیصل آباد میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
صوابی،مردان،پشاور،نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں اسموگ کا دھند کا امکان ہے، سکھر،شکارپور،کشمور،خیرپوراورگردونواح میں دھند اوراسموگ چھائےرہنےکی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورشدیدسردرہنےکاامکان ہے۔