فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سانحہ نو مئی کے سزا یافتہ مجرمان کی جیل منتقلی کا عمل شروع ہو گیا۔
فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 11 مجرمان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق سانحہ9مئی کے مجرمان کوٹ لکھپت جیل میں سزا مکمل کریں گے۔
جیل منتقل کیے جانے والے7مجرمان کو10سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی،2مجرمان کو 6سال، ایک کو4سال،ایک کو2 سال سزاسنائی گئی۔ 8 مجرمان کا تعلق لاہور،2 کاجڑواں شہروں اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں نے پہلے مرحلے میں نو مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 25 ملزمان کا کورٹ مارشل مکمل کر کے انھیں دو سے 10 سال تک قید با مشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جن 25 ملزمان کو سزائیں دی گئی ہیں، ان میں سے 11 پر لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس، دو پر جی ایچ کیو، دو پر میانوالی ایئر بیس اور ایک پر فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔ جبکہ دو پر ملتان کینٹ چیک پوسٹ اور پانچ پر پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان پر حملے کا الزام تھا۔