ہربنس پورہ میں ڈیرے سے باہر نکل آنے والے شیر کو گارڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں شیر ڈیرے سے باہر نکلا اور دھاڑیں مارتا ہوا بھاگتا رہا جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، شہریوں نے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی لیکن اس سے قبل ہی گارڈ نے گولیاں مار کر شیر کو ہلاک کر دیا ۔
پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں ، ہربنس پورہ کے رہائشی علی عدنان نامی شہری نے اپنے ڈیرے پر شیر رکھا ہوا تھا جو کہ موقع دیکھ کر بھاگ نکلا ۔