قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
شاہین آفریدی 58 ون ڈے میچوں میں 117 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 58 ون ڈے میچوں میں 113 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے شین بانڈ اتنے ہی میچوں میں 111 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ 58 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں 2 اسپنرز راشد خان اور سندیپ لامیچھانے سرفہرست ہیں۔ راشد خان 58 میچز میں 125 اور سندیپ لامیچھانے 121 وکٹوں کے ساتھ اس دوڑ میں ٹاپ پوزیشنز پر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی باؤلرز میں شاہین آفریدی واحد بولر ہیں جنہوں نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا 58 ون ڈے میچوں میں 115 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔