صادق آباد پولیس کی سپیشل ٹاسکنگ ٹیم نے کچے میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی سراج اوررحمتاللہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیاہے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں اغوا کار زخمی ہوا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
صادق آبادانٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر بھونگ سے متصل راجن پور کے سرحدی علاقے میں کیا گیا۔ پولیس کی موئثر کاروائی پر اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر کچہ کی جانب فرار ہوئے ، پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
آپریشن میں پولیس کو نائٹ ویژن گاگلز ایلیٹ کمانڈوزسمیت بھاریہتھیاروں کی مدد حاصل تھی ترجمان دونوں مغوی چند روز قبل گڈو،کشمور روڈ پر چوک سویترا کے قریب سےاغواء ہوئے تھے ۔ آپریشن میں سپیشل ٹاسکنگ ٹیم کی کمانڈ ڈی ایس پی بھونگ کی نگرانی میں ایس ایچ او احمد پور لمہ رانا رمضان نے کی