پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، اسٹاک مارکیٹ منفی سے مثبت زون میں آگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ہنڈریڈ انڈیکس 1568 پوائنٹس بڑھ کر 107843 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1245 پوائنٹس کی تیزی اور 674 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس گرا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 208 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
کمپنیوں کی ایڈجسٹمنٹس اور پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو تیسرے سیشن میں بھی تاریخ ساز مندی رہی اور ایک روزہ کاروبار میں مندی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔
جمعرات کو انڈیکس کی 1لاکھ 11ہزار، 1 لاکھ 10 ہزار 1 لاکھ 9 ہزار 1 لاکھ 8 ہزار اور 1لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی 5 نفسیاتی سطحیں بھی گر گئیں۔ مندی کے سبب 78.60 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں۔ سرمایہ کاروں کے مزید 5 کھرب 41 ارب 92 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار 430 روپے ڈوب گئے۔