بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق حال ہی میں ویرات کوہلی کے بچپن کے کرکٹ کوچ راج کمار شرما نے کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ویرات اور انوشکا اپنے بچوں وامیکا اور اکائے کے ساتھ جلد لندن منتقل ہوجائیں گے۔
راج کمار شرما نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں مگر ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ منتقل ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی پوری زندگی وہیں بسر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کوہلی اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔
ویرات کوہلی آسٹریلیا ٹور کے بعد چیمیئنز ٹرافی میں بھی کھیلتے نظر آئیں گے۔ راج کمار شرما کا کہنا ہے کہ چیمیئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی دوبارہ لندن جائیں گے یا نہیں، اس بارے میں انہیں معلوم نہیں لیکن ایسا ممکن ہے کہ وہ لندن چلے جائیں اور پھر آئی پی ایل 2025 سے پہلے واپس آجائیں۔