انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ کے ہنرچ کلاس پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہنرچ کلاسن نےپاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 97 رنز پر آوٹ ہونے پر غصے میں آ کر وکٹ کو لات ماری تھی جس پر ایمپائرز کی جانب سے ایکشن لیا گیا ۔
آئی سی سی نے کلاسن کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا بھی سنائی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-0 سے جیت لی ہے تاہم تیسرا میچ 22دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔