سعودی عرب کی جانب سے جرمنی میں کرسمس بازار پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جرمنی کے شہر میگڈیبرگ میں ایک کار سوار شخص نے کرسمس مارکیٹ میں خریداری کیلئے موجود ہجوم پر کارچڑھائی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
جرمن میڈیا کے مطابق مقامی حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے خصوصی بیان میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تشدد کی نفی کرتا ہے، متاثرہ افراد کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ زخمی شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
خبر ایجنسی
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی نے دعوٰی کیا ہے کہ سعودی عرب نے جرمن حکام کو ملزم کے خیالات سے آگاہ کیا تھا، ملزم طالب عبدالجواد سوشل میڈیا پر شدت پسند خیالات کا اظہار کرتا تھا۔
سعودی حکام نے ملزم کے خیالات سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی اور ملزم جرمنی کی شدت پسند جماعت اے ایف ڈی سے بھی متاثر ہے۔