حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد کمی کر دی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یوکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالرفی ایم بی ٹی یومقرر کر دی گئی ۔
سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یوکمی کرتے ہوئے قیمت 12.55 ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت کا اطلاق ماہ دسمبر کیلئے ہو گا۔