ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث 12 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیاہے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے چار شہریوں کو اٹلی بھجوانے کیلئے 88 لاکھ روپے لیئے ، ملزم نواز کو فاروق آباد اور نوید شاہ کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔
سمگلرز سے تفتیش جاری ہے اور مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔